پاکستان کی سعودیہ پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی خطاب کیا۔سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔