بغداد : مسافر بس الٹنے کے بعد آتشزدگی، 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
عراق کے جنوبی شہر نصیریا کے قریب ایک مسافر بس کے اُلٹنے اور اُس میں آگ لگنے سے کم از کم 21 عراقی ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے نصیریا کے قریب ایک ہائی وے پر بس کنٹرول کھو بیٹھی جس سے گاڑی الٹ گئی اور آگ میں بھڑک اُٹھی۔
پولیس اور طبی حکام نے بتایا کہ 21 افراد کی جائے وقوعہ اور ہسپتال میں موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 19 دیگر زخمی ہیں۔زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ شدید جھلس گئے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم علی الزیدی نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔
Leave A Comment