تازہ ترین

بنگلا دیش میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینس عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی سے بچا کر قومی چڑیا گھر منتقل کر دی گئی۔بھورا رنگ اور بالوں کی منفرد ساخت کی وجہ سے یہ بھینس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دی جا رہی تھی۔تقریباً 700 کلو وزنی اس بھینس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے پہنچنے لگی۔بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حکام نے آخری وقت میں جانور کو خرید کر ڈھاکہ کے قومی چڑیا گھر منتقل کر دیا۔

بھینس کے مالک ضیاء الدین مردھا کے مطابق اس بھینس کا نام ان کے بھائی نے مذاق میں ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ رکھا تھا، انہوں نے بتایا کہ البینو بھینس جنوبی ایشیا میں نایاب ہوتی ہیں اور عموماً پُرسکون مزاج رکھتی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھینس کو چڑیا گھر کے خصوصی حصے میں رکھا گیا ہے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں اسے دیکھ سکیں۔

 ایک اور 750 کلو وزنی بھینس بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے ’بینجمن نیتن یاہو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement