تازہ ترین

شمالی مراکش کے شہر فیز میں ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ایک مقامی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ رہائشی عمارت کے گرنے سے شہر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے اور پانچ زخمی ہیں . عین نقبی ضلع کے جنان جرودی محلے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔ حکام نے عمارت کے اچانک گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔حکام نے ملحقہ چار عمارتوں کو بھی خالی کرالیا اور گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں اور حکام کی طرف سے کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement