ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ نیا انکشاف سامنے آ گیا
منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی سے متعلق معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کی اصل جگہ کراچی نہیں بلکہ لاہور بتائی جا رہی ہے۔کراچی پولیس نے گزشتہ روز انمول عرف پنکی کی گرفتاری گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے ظاہر کی گئی تھی اور ایف آئی آر میں بھی اسی ایڈریس کا اندراج ہے۔انمول عرف پنکی کو مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے صدر ڈویژن کے ایک تھانے کی حدود سے ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔کارروائی کے دوران جدید ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے اس کی لوکیشن معلوم کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق انمول عرف پنکی نے ایک سابق پولیس انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی جس نے مبینہ طور پر صدر ڈویژن کے علاقے میں اس کے لیے گھر بھی اپنے نام پر کرایہ پر حاصل کیا تھا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ کا اصل منشیات سپلائی نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا، تاہم لاہور میں اس کے خلاف پہلے کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
مزید
کوکین کا پنکی برانڈ سپلائی کرنے والی انمول ڈان کے بارے میں حیران کن انکشافات کوکین کا پنکی برانڈ سپلائی کرنے والی انمول پنکی ڈان کے بارے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔انمول پنکی 10 سے زائد مقدمات میں ملوث نکلی، نیٹ ورک کیسے کام کرتا تھا تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں حرا اور بیبو گینگ کیلئے منشیات سپلائی کا کام دیکھتیں، سابق پولیس اہلکار کامران گروہ کا اہم رکن ہے۔گینگ پوش علاقوں میں مخصوص رائیڈرز کے ذریعے آن لائن منشیات سپلائی کرتا، پولیس سے بچنے کیلئے خواتین رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا، ملزمہ کا گروہ کوکین کی فراہمی کیلئے انڈے کا کوڈ ورڈ استعمال کرتا۔دو گرام کا انڈا مارکیٹ میں چالیس سے پچاس ہزار میں فروخت کیا جاتا، پنکی کا بھائی ناصر دو ہزار اٹھارہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس نے چند روز پہلے منشیات لانے والے دو بس ڈرائیورز اور رائیڈر کو حراست میں لیا تھا، اس کے بعد دیگر کارندے انڈر گراونڈ ہو گئے، تفتیش میں پتہ چلا منشیات اندرون پنجاب سے کراچی منگوائی جاتی ہے۔
Leave A Comment