سوئی کمپنیوں کایکم جولائی سےگیس مہنگی کرنےکیلئےاوگرا سےرجوع
سوئی گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے اوگرا سے رجوع کر لیا ۔اوسط گیس قیمت 5 ہزار 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، گیس کمپنیوں نے مجموعی طور پر اگلے اور پچھلے مالی سالوں کے خساروں کا 1650 ارب روپے شارٹ فال ظاہر کیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ریونیو کی مد میں 956 ارب روپے مانگے ہیں، جن میں آئندہ مالی سال کے لیے 411 ارب روپے اور سابقہ شارٹ فال کی مد میں 545 ارب روپے شامل ہیں، جبکہ مجموعی ریونیو ضروریات 1279 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔سوئی سدرن نے42ارب روپے ایل این جی سروس کی لاگت میں مانگے ہیں،سوئی سدرن نےگیس کی اوسط قیمت میں 5306روپےفی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن کا آئندہ مالی سال 8 ارب 73کروڑ روپےریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ سابقہ شارٹ فال کی مد میں 585 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایاگیاہے۔
سوئی ناردرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے
Leave A Comment