تازہ ترین

امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ پاکستان نے مہمان وفود اور مہمان صحافیوں کے لیے ویزا سہولت دے دی۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ وفد امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آیا ہے، وفد میں سیکیورٹی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور قانونی امور سے متعلق دیگر حکام بھی شامل ہیں جو مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابقاگر امریکہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی پیشگی شرائط کو تسلیم کرتا ہے تو باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔جے ڈی وینس نے مثبت مذاکرات کا یقین ظاہر کردیا اور کہا کہ ایران نیک نیتی دکھائے تو امریکہ بھی تیار ہے۔اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پر مشتمل ہوگا۔

ایران نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت دے دی اور کہا معاہدے میں دشمنی روکنے کی ضمانتیں ہونی چاہیے۔ تاریخی لمحات ۔۔۔ ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر حکام نے خیرمقدم کیا

وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

Leave A Comment

Advertisement