امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج پاکستان پہنچیں گے۔امریکی نائب صدر کے ہمراہ سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لئے آج پاکستان آئیں گے۔امریکی وفد میں معاونت کے لئے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لئے اسلام آباد آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

Leave A Comment

Advertisement