تازہ ترین

ڈھاکا میں مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے۔ بس کو حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا جس میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔مقامی ریسکیو کا کہنا ہےکہ بدھ کی شام 5 بجے کے قریب مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہوگئی جب اسے ایک فیری میں سوار کیا  جارہا تھا، اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی، بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی لاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی ہے۔ علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement