لاہور: ڈاکوؤں کی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار، گاہک بھی نہ بچ سکے
لٹن روڈ کے علاقے میں فیملیز کی موجودگی میں 3 مسلح ڈاکو ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے رہے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ڈاکوؤں نے فیملیز اور بچوں کی موجودگی میں گالم گلوچ کی اور ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے آنے والے گاہکوں کو بھی نہ بخشا۔ملزمان واردات کے دوران نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق دو ڈاکو شلوار قمیض جبکہ ایک پینٹ شرٹ میں ملبوس تھاجبکہ خوف و ہراس کے باعث ریسٹورنٹ کی ایک خاتون ورکر کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment