تازہ ترین

صدر پاکستان۔أصف علی زرداری ہفتہ کی شام خصوصی طیارے کے ذریعے رحیم یارخان پہنچ گیے  شیخ زید ائرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سابق گورنر و صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر مصطفی محمود مخدوم عثمان محمود مخدوم مرتضی محمود  رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر رشید ممبر پنجاب اسمبلی سردار حبیب الرحمان  سابق ممبران پنجاب اسمبلی انجینر جاوید اکبر ڈھلوں عبدالقادر شاہین خواجہ رضوان۔عالم۔ضلعی جنرل سیکریٹری مرشد سعید ناصر ودیگر نےصدر مملکت کا استقبال کیا

صدر مملکت نےڈویژن بہاولپور کےسابق وموجودہ ممبران اسمبلی پارٹی عہدیداران سے ملاقات کریں گے رات مخدوم ہاوس جمال دین والی میں قیام کرین گے وہ پیپلز پارٹی کے چانگ ہاوس ممتاز أباد جائیں گے جہاں وہ ایم پی اے ممتاز چانگ کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کریں گے ورکرز سے بھی خطاب کریں گے اگلے روز وہ لیاقت پور جائیں گے جہاں وہ ممبر اسمبلی غضنفر لنگاہ سے تعزیت اور ورکرز سے خطاب کریں گے اسی روز واپس أکر اسلام اباد روانہ ہوجائیں گے۔صدر کی أمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں

Leave A Comment

Advertisement