کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکا، 2 مزدور ہلاک
کولمبیامیں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے واقعے میں 2 مزدور ہلاک ہو گئے۔گزشتہ روز کولمبیا میں کوئلہ کان میں میتھین گیس دھماکے کے بعد 6 مزدور پھنس گئےتھے۔کوئلے کی کان کے باہر کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کے عزیز و قارب ابھی بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔کان میں پھنسے مزید 4 کان کنوں کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔