لاہور: گلبرگ کے indigoہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 3 افراد جاں بحق,ریسکیو آپریشن مکمل
گلبرگ میں واقع انڈیگو ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس کی زد میں آکر 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق آگ بیسمنٹ ون میں بوائلر پھٹنے کے باعث لگی، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ہوٹل کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا ہے اور تینوں بیسمنٹ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 27 فائر گاڑیوں اور 72 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گیس اور دھواں بھر جانے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام بیسمنٹ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں محفوظ رہیں۔ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
Leave A Comment