تازہ ترین

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریکوری آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے گش عتصیون میں ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریکوری کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات کے باعث ایک کھلے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔فوجی بیان کے مطابق شدید موسم کے باعث ہیلی کاپٹر نے گش عتصیون کے علاقے میں لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد اسے واپس لانے کے لیے ریکوری آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران جب ہیلی کاپٹر کو فضا میں منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ اچانک الگ ہو کر زمین پر گر گیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا اور کوئی زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement