تازہ ترین

ایرانی تیل کی پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے سپلائی کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 62.58 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ مہنگا ہو کر 58.30 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔

 امریکا نے وینزویلا کے تیل کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ طے پانے والے تیل معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement