کینیا : زیر تعمیر 16منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے
کینیا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 16 منزلہ عمارت زیر تعمیر تھی جو زمین بوس ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کرتے ہوئے ملبے سے لوگوں کو تلاش کرنا شروع کردیا۔
عمارت گرنے کی ممکنہ وجہ یا متاثرین کی تعداد پر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
Leave A Comment