سپریم کورٹ میں ای - حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف
<p><strong>چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی ہدایات پر لاہور رجسٹری میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ای-حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔</strong>سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ای-حلف نامہ سسٹم میں حلف نامے جمع کرانے کا آسان اور شفاف طریقہ ہے، جو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کم کرنے میں معاون ہوگا،کیس مینجمنٹ سسٹم سے فوری تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنا ممکن ہوگا، وکلاء اور درخواست دہندگان لاہور رجسٹری سے اسلام آباد کیسز کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔نئے اقدامات سے دستاویزات کی ترسیل میں وقت اور تاخیرکا خاتمہ اوراس سے عدالتی نظام میں کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔</p> <p> </p>
Leave A Comment