غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کرتے ہیں: اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے بورڈ کی تشکیل کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا اور غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے بیان جاری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار یہ غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی ہم منصب مارکو رُوبیو کے ساتھ بات چیت میں اُٹھائیں گے۔یہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ میں شامل ارکان کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔
Leave A Comment