یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ابوظبی سے اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اماراتی صدر کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد الله کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے عین مطابق ہے، متحدہ عرب امارات کو صدر ٹرمپ کی قیادت اور عالمی امن کے لیے ان کے عزم پر مکمل اعتماد ہے۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ امن بورڈ کے مشن میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
Leave A Comment