بحرین نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی
متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی۔بحرین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے دی گئی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کو شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے قبول کر لیا۔مملکتِ بحرین کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔بحرین کو امید ہے کہ بورڈ آف پیس اپنے اہداف حاصل کرے گا جن میں باہمی تعاون کا فروغ، خطے میں استحکام کی حمایت اور سب کے لیے ترقی و خوشحالی کا حصول شامل ہے۔
Leave A Comment