تازہ ترین

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج سری لنکا اے اور بھارت اے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ پاکستان شاہینز فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جمعہ کو بنگلا دیش اے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔دوحہ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے اور بھارت اے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی کی کوشش کریں گی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعہ کو پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 بھارت اے کو گروپ مرحلے میں پاکستان شاہینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کے علاوہ اس نے اپنے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ان مقابلوں کی فاتح ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement