تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرزمیں ہیری بروک پہلی اور جو روٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ریشب پنت کا چھٹا، شبمن گل کا 7واں اورجیسوال کا9واں نمبر ہے۔ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، ٹیسٹ بولرز میں محمد عباس 2 درجے بہتری کے بعد 12ویں پوزیشن پرآگئے جبکہ  ٹیسٹ بولرز میں مچل اسٹارک بدستور سرفہرست ہیں۔


ون ڈے بیٹرز میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ چوتھی پوزیشن پرہیں، بابراعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے بولرز میں ابرار احمد کا تیسرااور شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔

 

 

 

ٹی 20 بیٹرز میں ابھیشیک شرما کا پہلا،صاحبزادہ فرحان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ٹی20 بولرزمیں راشدخان کاپہلا،عادل رشید کا دوسرااورابراراحمد کا تیسرا نمبر ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement