اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے فی لیٹر کم کرکے 358 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کیلئےہوگا۔