تازہ ترین

سی ٹی او لاہور نے تمام آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈرائیورز کا ڈیٹا مانگ لیا۔
 لاہور میں سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا جاری ہیں اور سی ٹی او لاہورکی آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی ہے جس دوران ان کاکہناتھاکہ مسافروں خصوصاً خواتین کے محفوظ سفر کیلئے تمام آن لائن کیبز کے ڈرائیورز کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت سنگین جرائم میں ملوث کوئی بھی ریکارڈ یافتہ ڈرائیور اب آن لائن کیبز نہیں چلائے گا،صرف شہر لاہور میں ایک لاکھ سے زائد رکشے، موٹرسائیکلیں اور کاریں آن لائن سروسز سے منسلک ہیں۔

شہریوں کے جان و مال کو کریمنل ریکارڈ رکھنے ڈرائیورز پر نہیں چھوڑا جاسکتا، آن لائن کیبز کمپنیوں کو اپنی گاڑیوں میں ڈیش کیم اور ٹریکر لگانے کی بھی ہدایت بھی کی گئی، تمام رائیڈ ہیلنگ گاڑیوں میں جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب QR پینک بٹن کی تنصیب مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔ملاقات کے دوران سیفٹی و سیکورٹی فیچرز نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کےخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کیاگیا۔سی ٹی او نے بتایاکہ لاہور ٹریفک پولیس نے دس ہزارکمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا،02ہزار 50کمرشل ڈرائیورز کریمینل ریکارڈ ہولڈرز نکلے جن پر37سو مقدمات درج تھے۔

جدید کیمرہ سسٹم سے شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور حادثات کی تحقیقات میں مدد ملے گی،  آن لائن کیبز میں جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب سے مسافروں اور ڈرائیورز کی مانیٹرنگ مزید مؤثر ہوگی،  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو محفوظ، بااعتماد اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی،  ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے ٹریفک نظم و ضبط اور شہری تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Leave A Comment

Advertisement