تازہ ترین

ٹریکٹر تلے کچلنے کے الزام میں دیت کی سزا کالعدم قرار دیکر ملزم بری کردیاگیا،لاہور ہائیکورٹ نے 2سالہ بچی کی موت کےکیس میں  شہری  ملزم شاہ نواز کو بری کر دیا،استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم شاہ نواز کی جیل اپیل پر فیصلہ جاری کیاہے، لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ،ماتحت عدالت سمیت ٹرائل کورٹ نے نامکمل جرح کی بنیاد پر سزا دی ہے،درخواست گزار سکینہ بی بی پر جرح نامکمل رہی ہے،بچی کا ڈی این اے سمیت دیگر شہادتیں اور گواہ ادھورے رکھے گئے،آلہ قتل ٹریکٹر بھی دوبارہ عدالت میں پیش نہ کیاگیا،منفی قیاس آرائیوں پر مبنی کیس دیکھائی د یتا ہے،ہائیکورٹ نے قبر کشائی کے لیے رہنما اصول جاری کر دئیے ،شاہ نواز کی فوری رہائی کا حکم دیاجاتا ہے، بشرطیکہ کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہو۔

ٹرائل کورٹ نے بچی ہلاکت کیس میں ملزم شاہ نواز کو نے 20 لاکھ 55 ہزار روپے دیت کی سزا سنائی تھی،سیشن کورٹ نے بھی سزا برقرار رکھی تھی، ہائیکورٹ نے فیصلے اُلٹ دئیے۔

 

Leave A Comment

Advertisement