سٹاک مارکیٹ میں تیزی 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 202 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔