تازہ ترین

پنجاب کے بڑے شہر لاہور اور ملتان شدید سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 344 سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، پیراگون سوسائٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 671 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 561 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں آج بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ملتان میں بھی سموگ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 507 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، شہر میں سموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں کمی آنے کی امید ہے، تاہم بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافے اور درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے

 

 

Leave A Comment

Advertisement