ایف بی آر کا پیکٹ والی چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ
ایف بی آر نے پیکٹ والی چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر کا پیکٹ میں فروخت ہونے والی چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم جاری کردیا ۔چائے تیار کرنے، بلینڈنگ اور پیکنگ کرنے والی تمام رجسٹرڈ کمپنیوں پر نئے احکامات لاگو ہوں گے۔چائے کے ہر پیکٹ پر منفرد بارکوڈ لگانا لازمی قرار دیا ہر پیکنگ لائن پر الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کردی ۔ بارکوڈ کے ذریعے ہر پیکٹ کی شناخت اور گنتی کی جائے گی۔بارکوڈ نہ رکھنے والی مصنوعات کو 15 روز میں بارکوڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ ہر برانڈ، بلینڈ، وزن اور پیکنگ کی قسم کے لیے الگ بارکوڈ مختص کرنا ہوگا۔
نئی مصنوعات کی رجسٹریشن پیکنگ سے کم از کم 7 روز پہلے لازمی قرار دیا ۔بغیر الیکٹرانک مانیٹرنگ چائے کے پیکٹ فیکٹری سے باہر نہیں بھیجے جا سکیں گے۔چائے کی پیداوار کا ڈیٹا ایف بی آر کو حقیقی وقت میں منتقل کیا جائے گا ۔الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور فعالیت کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ۔
ٹیپال، میزان ٹی، اسلام آباد ٹی کمپنی اور دیگر چائے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل ہیں ۔ ایف بی آر نے مانیٹرنگ کے لیے چار مجاز وینڈرز کی خدمات حاصل کر لیں ۔احکامات پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ نئے نظام کے ذریعے چائے کی پیداوار، پیکنگ اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے گی۔
Leave A Comment