تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز  نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے 100 روپے تک کرائے مزید کم کر دیئے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کےکرائے بھی مزید تین فیصد تک کم ہوگئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے لاہور  نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، پرانے یا زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔تمام بس اڈوں پر نئے کرائے ناموں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔