تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی لڑکی ڈیانا سے زیادتی کیس کی شریک ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کر دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمہ نمرہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمہ اور اس کے وکیل میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر سے ملزمہ کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو یہ بھی ہدایت کر رکھی تھی کہ وہ وزارتِ خارجہ کے ذریعے مدعیہ سے رابطہ کرے۔ اس کے علاوہ ملزمہ کے کردار کے تعین کے لیے آذربائیجان کی ایمبسی سے رابطہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

 اس سے قبل سیشن عدالت ملزمہ نمرہ کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر چکی تھی۔ غیر ملکی لڑکی ڈیانا سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، جس میں نمرہ شریک ملزمہ ہے۔