لاہور: کمشنرتبدیل ؛ اہم افسران کے تبادلے
کمشنر لاہور سمیت کئی اہم افسروں کے تبادلے کردیے گئے ۔ سیکرٹری سروسزمحمد جہانزیب اعوان کمشنرلاہورڈویژن تعینات ،عمرانہ توقیر کو ڈی جی لٹریسی تعینات کردیا گیا۔محمد طارق مسعود فاروقہ کو ڈپٹی ایم ڈی پیف تعینات کردیا گیا۔خضرحیات کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ تعینات کردیا گیا۔امجد بشیر کوڈی جی بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔افضال احمد قمرڈائریکٹرجنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات، کریم بخش کوڈی جی سوئل سروے تعینات کردیا گیا۔محمد میثم عباس کوسپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کردیاگیا،محمدنعیم کو سی ای اوپنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کردیا گیا،سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن محمداقبال کواو ایس ڈی بنا دیا گیا۔سلمیٰ سلیمان کوسپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔لبنیٰ عثمان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کردیا گیا۔کاشف منظور کی خدمات پنجاب ریونیواتھارٹی کے حوالے کردی ۔محمدسلیم کو ڈی جی پبلک لائبریری تعینات کردیا گیا۔حمودالرحمان کو وزیراعلیٰ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن علی یارکاتبادلہ منسوخ کردیا گیا ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کو او ایس ڈی بنادیاگیا۔ساجد محمود چوہان کوسیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔صاحبزادی وسیمہ عمر کوسیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کردیاگیاثمن رائے کو سیکرٹری لیبر تعینات کردیا گیا۔دانش افضال کوسیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیا گیا۔کمشنرلاہورنعمان یوسف کوسیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا۔محمداطہرمسعودکو ڈی جی کچی آبادی تعینات کردیاگیا۔سیدہ کلثوم حئی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کردیا۔ حکومت پنجاب نے افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔