کراچی: باپ نے6 سال کے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی
کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب شاہ رسول کالونی میں گھر میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی ضلع جنوبی کے مطابق باپ نے6، 7 سال کے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ شوہر اور اہلیہ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چل رہا تھا، شوہر مالی مشکلات کا شکار تھا، فائرنگ سے قبل بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد غصے میں ملزم نے پہلے بیٹے کو مارا اور پھر خودکشی کرلی۔واقعے کے وقت ملزم کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔