تھرپارکر: نگرپارکر میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی
تھرپارکر میں نگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بی ایچ یو پلس میں کھڑی پی پی ایچ آئی ایمبولینس میں دھماکہ ہوا، ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے آگ لگی تھی۔دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔