تازہ ترین

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں  46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی، جس سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد حکام نے متاثرہ روٹ پر ٹرین سروس روک دی۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور اس کی وجوہات سے متعلق معلومات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جانی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement