قصور: زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق قصور کے علاقے محمود خانیکے سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔ناظم علی،آصف اور امانت دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے میں گھر کے سربراہ قاسم علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بی بی بھی زہریلی کھیر کھانے سے متاثر ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔