تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 85 ڈالر کی سطح پر آگئی، جو 14 اکتوبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی میں اضافے کے خدشات اور شرحِ سود طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکان نے سونے کی قیمت پر دباؤ بڑھا دیا۔تجارتی سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.3 فیصد کمی کے بعد 4,085.29 ڈالر فی اونس ہوگئی، جب کہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,100.90 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسپاٹ چاندی 3.3 فیصد گر کر 56.05 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 2.2 فیصد کمی کے بعد 1,593.05 ڈالر فی اونس اور پیلیڈیم 2.7 فیصد کمی کے ساتھ 1,057.32 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement