تازہ ترین

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 24 اکتوبر کو ہونے والا یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپی کونسل نے اپنے بیان میں اجلاس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس کی نئی تاریخ مناسب وقت پر بتائی جائے گی۔ یورپی یونین اور خلیجی ممالک نے باہمی رضامندی سے اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، یورپی کونسل کے بیان میں اجلاس ملتوی کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات اور حوثیوں کے مبینہ حملوں کے باعث پروازوں میں تعطل اجلاس ملتوی ہونے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave A Comment

Advertisement