تازہ ترین

چین اور شمالی کوریا کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے 3 کلو میٹر طویل اہم پل کھول دیا گیا۔  یہ پل چین کے شہر ڈانڈونگ کو شمالی کوریا کے شہر سنوئیجو سے ملاتا ہے، یہ منصوبہ 2014ء میں مکمل ہونا تھا تاہم تعمیراتی کام رکنے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔ چینی وزیرِاعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پل کھلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔ 2025ء میں چین اور شمالی کوریا کی باہمی تجارت 2.7 ارب ڈالرز رہی، نئے پل سے بھاری مشینری، توانائی کی مصنوعات اور خام مال کی ترسیل آسان ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق پل کھلنے کے باوجود پابندیوں سے پہلے کی سطح پر تجارت فوری بحال ہونے کا امکان نہیں۔ شمالی کوریا نے تاحال اس پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement