سعودیہ، ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل فضا میں تباہ کردیے گئے
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔ ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔
قبل ازیں سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے اہداف پر 9 حملے کیے گئے۔