مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج کے دستے سعودی عرب پہنچ گئے
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج کے دستے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے فوجی دستوں کے سعودی عرب پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں اور مختلف ڈومینز میں کردار ادا کررہے ہیں۔