تازہ ترین

نائیجیریا کے وزیر ہوابازی کے مطابق جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔  نائیجیریا کے وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement