تازہ ترین

پاکستان نے ایشین گیمز ناگویا کے مینز ٹیم اسکواش ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔سیمی فائنل کے پہلے میچ میں نور زمان نے ہانگ کانگ کے لاؤ زز کوان کے خلاف پہلا گیم 10-12 سے جیتا، تاہم حریف کھلاڑی نے اگلے تینوں گیمز 3-11، 6-11 اور 5-11 سے اپنے نام کرکے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔

محمد اشعب عرفان نے دوسرے میچ میں لیونگ چی ہن ہنری کو 23 منٹ میں 5-11، 11-13 اور 7-11 سے مسلسل تین گیمز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا۔فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے لائی چوک نام کے خلاف پہلے گیم میں 10-12 سے شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تین گیمز 3-11، 9-11 اور 12-14 سے جیت کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔پاکستان جمعہ کو طلائی تمغے کے لیے بھارت یا ملائیشیا کا سامنا کرے گا۔

Leave A Comment

Advertisement