تازہ ترین

ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے شکست دی، پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا، پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کئے، اس کے علاوہ پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کئے، بھارت اسپائکس پر 33 پوائنٹس لے سکا، پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 جبکہ بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کئے۔پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے، مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا، پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement