روس کے مشرقی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
روس کے مشرقی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارہ ٹی یو 95 علاقہ آمور میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔ پرواز کے دوران طیارے میں کوئی گولہ بارود موجود نہیں تھا۔ سابق سوویت یونین دور میں تیار ٹی یو 95 بڑا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔