تازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا،مشرقِ وسطیٰ میں جاری امریکہ اور ایران کے تنازع کے باعث تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خطے سے خام تیل کی برآمدات میں بحالی کے آثار کو پیچھے چھوڑ دیا۔برینٹ خام تیل کے فی بیرل نرخ میں 1.49 ڈالر، یعنی 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 107.30 ڈالر تک پہنچ گئی،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.34 ڈالر، یعنی 1.5 فیصد اضافے کے بعد 94.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ 

Leave A Comment

Advertisement