تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی باضابطہ تصدیق کردیاماراتی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے اور اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے۔تاہم اماراتی بیان میں ان رپورٹس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مختصر دورے کے دوران نیتن یاہو نے اماراتی صدر سے کہا کہ وہ اس بات کی تردید کریں کہ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے قبل انہیں کسی ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔

امارات کی جانب سے ملاقات کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement