تازہ ترین

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس میں آج ایک پہاڑ سیکنڈوں میں دریا برد ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریائے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی صبح شدید سیلاب میں تبدیل ہوگیا۔ مستنگ، میاگدی، پربت اور سیانگجا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔اس سیلاب کے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں مٹی کا تودہ پربت کے ایک گاؤں کو مکمل طور پر بہا لے گیا جس کے باعث شاہراہیں بھی بند ہوگئیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نیپال کے ضلع مستنگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا ایک بڑا حصہ محض 6 سیکنڈ میں دریائے کالی گنڈکی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دریا کا بہاؤ عارضی طور پر رک گیا ۔پہاڑ کو تیزی سے دریا میں گرتے اور مقامی افراد کو خوف سے چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سیلاب میں 24 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہوگئے جبکہ ہمال کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتا ہوگئے۔پہاڑی ڈھلوان کا بڑا حصہ زمین سمیت وادی میں دھنس گیا جبکہ درخت اور لکڑی و پتھر سے بنی پناہ گاہ بھی ملبے تلے بہہ گئی۔

گزشتہ ماہ 26 اگست کو نیپال میں بھوٹیکوشی کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکام کے مطابق 1400 سے زائد افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ لاپتا ہوئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement