عالمی منڈی : سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافے نے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکانات کو مزید تقویت دے دی ہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,334.31 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 4,375 ڈالر فی اونس پر آگئے۔