تازہ ترین

ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں واقع نیشنل ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں دنیا کے ٹاپ 8 جیولن تھروورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم بھی جیولن تھرو کے مقابلے میں حصہ لیں گے، جبکہ عالمی چیمپئن کیشرون والکوٹ اور ورلڈ نمبر ون جیولن تھروور سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا بھی میدان میں اتریں گے۔مقابلے میں اینڈرسن پیٹرس، جولین ویبر، ڈیوڈ ویگنیر اور جولیس ییگو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ جیولن تھرو مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوں گے۔مقابلے کے پہلے دو مرحلوں میں تمام 8 تھروورز کو تھرو کرنے کا موقع ملے گا، تیسرے مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ 6 تھروورز حصہ لیں گے جبکہ چوتھے مرحلے میں صرف ٹاپ 4 تھروورز میدان میں اتریں گے۔

ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کے فاتح کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement