تازہ ترین

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026ء کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان چین کو 2-4 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے حمزہ فیاض نے دو گول اسکور کیے جبکہ ندیم خان نے پنالٹی کارنر پر ایک گول کیا۔ عبد السمیع نے بھی فیلڈ گول کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔چین کی جانب سے وانگ یوبو نے پنالٹی کارنر اور آؤ ڈونگ زی نے فیلڈ گول کیا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک اور مضبوط دفاع کے ذریعے برتری برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ 2-4 سے اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے گول حمزہ فیاض (2، 51 منٹ)، ندیم خان (18 منٹ) اور عبد السمیع (35 منٹ) نے کیے، جبکہ چین کے وانگ یوبو (26 منٹ) اور آؤ ڈونگ زی (54 منٹ) نے گول اسکور کیے۔

Leave A Comment

Advertisement